تازہ تر ین

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم تزئین و آرائش کے بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے تیار

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے تین میچوں کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے جس میں پاکستان، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے اہم میچز شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ 19 فروری سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ سے قبل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش مکمل ہونے کے قریب ہے۔

تزئین و آرائش کے دوران اسٹڈیم میں ان چیزوں کا اضافہ کیا گیا ہے:
بڑی ٹی وی اسکرین: پہلی دفعہ لائیو ایکشن اور ری پلے دیکھا جا سکے گا۔
12,000 نئی نشستیں: تماشائیوں کے لیے مزید آرام دہ سیٹیں۔
اپ گریڈ شدہ فلڈ لائٹس: عالمی معیارات کے مطابق۔
وی آئی پی مہمانوں کے لیے نئے بنائے گئے پریمئم باکسز

لاہور اور کراچی کے ساتھ ساتھ 15 ہزار تماشائیوں کی گنجائش رکھنے والا یہ اسٹیڈیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے 3 مقامی وینیوز میں سے ایک ہوگا، بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے میچ دبئی میں کھیلے گی۔

راولپنڈی میں گروپ مرحلے کے مندرجہ ذیل میچز شیڈول ہیں۔

24 فروری: بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ
25 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ
27 فروری: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے مین پویلین، میڈیا باکسز اور وی آئی پی انکلوژرز کی بہتری سمیت دیگر کاموں کا معائنہ کرنے کے لیے اسٹڈیم کا دورہ کیا۔

انہوں نے پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 1996 کے بعد پاکستان میں پہلی بار ہونے والے آئی سی سی ٹورنامنٹ کی تیاریاں جاری ہیں۔

کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain