تازہ تر ین

اڈیالہ جیل راولپنڈی سے فرار منشیات فروش بارہ کہو سے گرفتار، غفلت پر 2 افسران سمیت 6 اہلکار معطل

سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی سے فرار ہونے والے حوالاتی لقمان مسیح  کو جیل انتظامیہ اور پولیس نے  دوبارہ گرفتار کرلیا جب کہ غفلت برتنے پر 2 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پیز) سمیت 6 اہکاروں کو معطل کردیا گیا۔

رپوٹ کے مطابق ملزم لقمان مسیح کو بہارہ کہو اسلام آباد کے علاقے سے گرفتار کیاگیا، ملزم منشیات کی سمگلنگ و سپلائی کے علاؤہ خود بھی منشیات کا عادی ہے۔

جیل سپرٹنڈنٹ عبدل غفور انجم کی سربراہی میں ٹیم نے ملزم کے عزیز رشتہ داروں کو بھی شامل دریافت رکھ کر معلومات حاصل کیں، ملزم جیل سے  تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں اور  دیگر اسیران کی آڑ لیکر فرار ہوا تھا۔

ڈی آئی جی جیل راولپڈی ریجن عبدل روف رانا اور سپریڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ عبدل غفور انجم کی سربراہی میں انکوائری ٹیم کی ابتدائی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں جیل کے 2 اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹس سمیت 6 اہلکاروں کو غلفت و مس کنڈکٹ کا قصور وار قرار دیا گیا تھا۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے 2 اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹس سمیت تمام 6اہلکاروں کو 90 دن کے لیے معطل کررکھا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain