تھانہ ریس کورس کے علاقے میں نجی ٹی وی کے رپورٹر سے ڈاکوؤں نے واردات کی جس کے بعد ڈکیتوں نے تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں دوسری واردات کی کوشش کی۔
دونوں وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
رپورٹر فہد بشیر کے ساتھ واردات کی فوٹیج میں ڈاکوؤں کو چہرے ڈھانپے واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ڈاکوؤں کو واردات کے بعد موٹر سائیکل وغیرہ لے جاتے اور فہد بشیر کو دونوں بچوں کے ساتھ پیدل وہاں سے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری واردات کی فوٹیج میں ڈکیتوں اور شہری کو گتھم گتھا ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ فوٹیج میں فائرنگ کے بعد پستول کی چنگاریاں بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔
ڈکیتوں نے فہد سے چھینی گئی مبینہ موٹر سائیکل استعمال کرتے ہوئے واردات کی کوشش کی جبکہ عثمان نامی نوجوان نے ڈکیتوں کو قابو کرنے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ڈکیتوں نے فائرنگ جس پر عثمان نامی نوجوان بال بال بچ گیا۔
شہری عثمان اپنی بہن کے ہمراہ گلی سے گزر رہا تھا۔ فائرنگ کی آواز پر علاقہ مکینوں کو گلی میں جمع ہوتے اور ڈاکوؤں کو فرار ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔