تازہ تر ین

آزاد کشمیر: تیندوے کا دوسرا حملہ، نوجوان زخمی

مظفر آباد: آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیان بالا میں تیندوے نے ایک بار پھر حملہ کردیا۔

 ہٹیاں بالا  آزاد کشمیر کے گاؤں نلئی میں تیندوے نے حملہ کرکے ایک 17 سالہ نوجوان کو زخمی کردیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ ایک ہفتے کے دوران  ضلع ہٹیاں بالا میں تیندوے کی جانب سے کیا گیا دوسرا حملہ ہے۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل  بھی اسی علاقے میں ایک تیندوا گھر کے صحن سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا تھا اور کچھ گھنٹوں بعد بچی کی لاش جھاڑیوں سے ملی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain