Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
    • امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
    • کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
    • این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
    • لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
    • تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
    • محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ٹرمپ کا روسی بیان پر جوہری آبدوزیں روس کے قریب تعینات کرنے کا حکم

    By Khabrain Newsاگست 2, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن:

    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق روسی صدر کے بیان پر امریکی جوہری آبدوزیں روس کے قریبی علاقوں میں تعینات کرنے کرنے کا حکم دے دیا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل میں جاری بیان میں کہا کہ سابق روسی صدر دیمتری میڈویڈوف کے انتہائی اشتعال انگیز بیان کے بعد میں نے دو جوہری سمبرینز کو مناسب خطے میں تعینات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ سابق روسی صدر دیمتری میڈویڈوف اس وقت روس کی سیکیورٹی کونسل کے چیئرمین ہیں۔

    ٹرمپ نے بیان میں کہا کہ یہ اقدام اس لیے کیا گیا ہے تاکہ یہ احمقانہ اور اشتعال انگیز بیانات کہیں بیانات سے بڑھ کر کچھ اور نہ ہو۔

    انہوں نے کہا کہ الفاظ بہت اہم ہوتے ہیں اور غیرارادی نتائج کا سبب بھی بن سکتے ہیں لیکن مجھے امید ہے کہ یہ بیانات اس طرح کے نہیں ہوں گے۔

    ٹرمپ نے کہا کہ مجھے ابھی آگاہ کیا گیا ہے کہ رواں ماہ روس کے تقریباً 20 ہزار فوجی یوکرین جنگ میں مارے گئے ہیں، روس نے اس جنگ میں اب تک ایک لاکھ 12 ہزار 500 فوجی کھو دیے ہیں، یہ ساری اموات غیرضروری طور پر ہوئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یوکرین کا بھی بڑا نقصان ہوا، ان کے یکم جنوری 2025 سے اب تک 8 ہزار فوجی ہلاک ہوگئے ہیں اور اس میں لاپتا ہونے والے فوجی کی تعداد شامل نہیں ہے۔

    امریکی صدر نے کہا کہ روسی راکٹس کیف اور دیگر علاقوں میں گرنے سے یوکرین کے شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں لیکن ان کی تعداد کم ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسی جنگ ہے جو نہیں ہونی چاہیے، یہ بائیڈن کی جنگ ہے ٹرمپ کی نہیں، میں صرف یہ دیکھ رہا ہوں کہ اس کو کیسے ختم کرسکتا ہوں۔

    خیال رہے کہ روس کے سابق صدر دیمتری میڈویڈوف نے گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ یاد رکھیں کہ ماسکو کے پاس سوویت دور کے جوہری حملوں کی صلاحیت رکھنے والے ہتھیار ہیں جو آخری حربہ ہوگا۔

    میڈویڈوف نے کہا تھا کہ ٹرمپ کے بیانات ظاہر کرتے ہیں کہ روس کو اپنی موجودہ پالیسی جاری رکھنی چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر روس کے سابق صدر کے الفاظ امریکا کے صدر کو ردعمل دینے کی وجہ بن رہے ہیں تو پھر روس سب کچھ درست کر رہا ہے اور اپنے طریقے سے اس کو جاری رکھے گا۔

    سابق روسی صدر نے روس کے خفیہ سیمی آٹومیٹڈ کمانڈ سسٹم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ کو یاد رکھنا چاہیے کہ مشہور زمانہ ڈیڈ ہینڈ کتنا خطرناک ہوسکتا ہے۔

    روسی کا یہ نظام اس لحاظ سے تیار کیا گیا ہے کہ اگر کسی دشمن کی جانب سے اس کی قیادت کو حملے میں نشانہ بنایا گیا تو جوہری نظام کو لانچ کیا جائے گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی

      ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل

      تازہ ترین

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی

      ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل

      کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا

      لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.