تازہ تر ین

حادثے کے شکار برطانوی شخص کی باقیات 66 سال بعد انٹارکٹیکا کے گلیشیئرز سے مل گئیں

انٹارکٹیکا میں حادثے کا شکار ہونے والے برطانوی شخص کی باقیات 66 سال بعد انٹارکٹیکا کے گلیشیئرز سے مل گئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 25 سالہ ڈینس ٹنک بیل نامی برطانوی شہری 1959 میں انٹارکٹیکا گلیشیئرز پر تحقیقی کام کے دوران برف کی گہری دراڑ میں گر کر ہلاک ہوا تھا۔

برطانوی میڈیا کا کہناہے کہ برطانوی شخص کی باقیات جنوری میں انٹارکٹیکا گلیشیئرز پر کام کرتی پولینڈ کی تحقیقاتی ٹیم کو ملیں۔

حادثے کے شکار برطانوی شخص کی باقیات 66 سال بعد انٹارکٹیکا کے گلیشیئرز سے مل گئیں
فوٹو: برطانوی میڈیا

پگھلے ہوئے گلیشیئر سے باقیات کے ساتھ ایک گھڑی، ریڈیو پرزہ جات اور دیگر کچھ اور چیزیں بھی برآمد ہوئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت ڈینس فاک لینڈ جزائر کے انحصار سروے کے لیے ماہر موسمیات کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

برطانوی میڈیا کا کہناہے کہ باقیات کی شناخت ڈینس کے بہن بھائیوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain