Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
    • امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
    • کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
    • این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
    • لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
    • تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
    • محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    قومی اسمبلی اجلاس؛ جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر سوسائٹیز بنانے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

    By Khabrain Newsستمبر 2, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان نے جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کے خلاف  کارروائی کا مطالبہ کیا۔

    اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس  شروع ہوا، جس میں وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک پیش کی گئی، جسے منظور کرلیا گیا۔

    اجلاس میں اسد قیصر نے  اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے بہن بھائی مشکل میں ہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں۔ آج ہم نے فیصلہ کیا کہ احتجاجاً واک آؤٹ کریں گے۔ نظام کا ظلم جبر کی بنیاد پر چل رہا ہے۔ ہم نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی ارکان ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔ اسپیکر نے کہا کہ جن کے متاثرہ اضلاع ہیں، ان کو بات تو کرنے دیجیے۔

    رکن اسمبلی سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ میرا حلقہ چناب کے کنارے پر ہے، وہاں اس سے پہلے کبھی اتنا زیادہ پانی نہیں آیا۔ گھروں اور انفرا اسٹرکچر کا بہت زیادہ نقصان ہوا۔ بتایا جارہا ہے کہ آنے والے وقت میں 22 فیصد زیادہ بارشیں اور سیلاب آنے ہیں۔

    ثمینہ خالد نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کیا احتیاطی تدابیر کی ہیں؟  راوی کے علاقے میں کس طرح ڈیولپمنٹ ہوئی ہے؟۔ مصیبت زدہ لوگ کھانے کو بھی ترس رہے ہیں۔

    شاہدہ اختر علی نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ نہیں کیا گیا۔ شجرکاری کے منصوبوں پر عمل نہیں کیا گیا۔  بروقت اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے تمام چیزیں ہمارے سامنے آئیں ۔ خیبرپختونخوا میں کس طرح جنگلوں کو کاٹا گیا ہے۔ کسی ایک کمپنی کو مورد الزام ٹھہرانا یا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا وقت نہیں ہے۔ جتنی بھی سوسائٹیاں ہیں ان کا دوبارہ کمیٹی تشکیل دے کر جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سخت سے سخت قانون بنانے کی ضرورت ہے۔

    نور عالم خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو دریاؤں پر گھر بنانے کی اجازت کس نے دی ؟۔ آپ پہلے اسلام آباد سے کارروائی شروع کریں ۔ خیبر پختونخوا کی پی ڈی ایم اے 12 لوگوں کو نہیں بچا سکی ۔ ان کے پاس رسی تک نہیں تھی۔ سیلاب سندھ میں پہنچے گا تو کیا صورتحال ہوگی ؟۔ اصل قصوروار بیوروکریسی ہے کیونکہ انہوں نے این او سیز دیں ۔

    انہوں نے کہا کہ آج کلائمیٹ چینج کا وزیر کہاں پر ہے؟۔ بھارت نے پانی چھوڑ کر آپ سے دشمنی کی ہے ۔ آپ بتائیں وزیر آبی وسائل کہاں ہیں؟۔  ہم نے اٹھارہویں ترمیم سے ملک کو کمزور کیا ۔ سیاستدانوں کے بجائے بیوروکریسی کا احتساب ہونا چاہیے ۔ سیلاب اور دہشت گردی میں یہ بیوروکریسی مال کماتے ہیں۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر حنیف عباسی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ  ہمیں بیوروکریسی کو گالم گلوچ کرنے کا بہت شوق ہے۔ کبھی ہم ہائبرڈ نظام کی بات کرتے ہیں ۔ یہ باتیں کرنی ہیں تو حکومت چھوڑ دینی چاہیے۔ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ پنڈی میں غلط کام ہو اور میرا قصور نہ ہو۔ آپ 40 سال تک اس نظام کا حصہ رہے ہیں ، پاکستان کا دفاع اور معیشت مضبوط ہاتھوں میں ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ کرنل سیلابی ریلے کی نذر ہوا تو لوگوں نے میمز بنائیں۔ ہم خود اس ایوان کا تقدس پامال کرتے ہیں ۔ ہمیں وائرل ہونے کے لیے کسی کو ڈس کریڈٹ نہیں کرنا چاہیے۔ ہمیں ایسی باتیں کرتے ہوئے اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا۔

    حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ہم نے بڑے بڑے پل، اسپتال بنائے، کسی کنٹریکٹر پر الزام نہیں لگایا۔ کس کنٹریکٹ کی جرات ہےکہ راولپنڈی میں غیر معیاری کام کرکےپیمنٹ لے لے۔ اپنے آدھا کلو گوشت کی خاطر پوری بھینس ذبح کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

    وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم لمحہ بہ لمحہ سیلاب کی آگاہی حاصل کر رہے ہیں  اور فوری احکامات بھی جاری کررہے ہیں۔  آنے والے وقت کی پیش بندی کے لیے وزیر اعظم منصوبوں پر غور کر رہے ہیں ۔ مختلف منصوبوں کے حوالے تجاویز بھی دی جا رہی ہیں ۔ ایسے جامع منصوبے بنائے جائیں گے جس پر کوئی اعتراض نہ کرسکے ۔ فصلوں اور مکانات کے نقصانات کا سروے بھی جاری ہے۔ جن لوگوں کا نقصان ہوا ہے، حکومت ان کی مدد کرے گی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی

      ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل

      تازہ ترین

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی

      ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل

      کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا

      لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.