Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
    • امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
    • کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
    • این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
    • لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
    • تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
    • محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آڈٹ رپورٹس پر آڈیٹر جنرل اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تنازع سنگین، اے جی پی نے الزامات مسترد کردیے

    By Khabrain Newsستمبر 9, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:  آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے درمیان سال  24-2023 کی وفاقی آڈٹ رپورٹس پر سنگین تنازع پیدا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سبکدوش ہونے والے اے جی پی نے غلطیوں اور غلط رپورٹنگ کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے جب کہ اسپیکر اپنے اس فیصلے پر قائم ہیں کہ یہ رپورٹس خلاف ورزیوں کے باعث واپس بھیجی گئیں۔

    قومی اسمبلی کے ترجمان کے حوالے سے شائع ہونے والی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اے جی پی نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ یہ رپورٹس واپس بھیجی گئی ہیں، اور اعداد شمار میں کوئی ’’غلطی‘‘ ہے۔

    یہ  تنازع گزشتہ ماہ اس وقت شروع ہوا جب اسپیکر نے مالی سال 24-2023 سے متعلق آڈٹ رپورٹس اے جی پی کو واپس بھجوا دیں۔

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس کی دو وجوہات بتائی تھیں کہ رپورٹس وزارتِ پارلیمانی امور کے ذریعے بھیجنے کے بجائے براہ راست سیکرٹریٹ کو ارسال کی گئیں اور ان رپورٹس کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے قبل آن لائن شائع کر دیا گیا، جسے ’’ایوان کی توہین‘‘ قرار دیا گیا تھا۔

    پیر کے روز جاری وضاحت میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے محکمے  نے ان الزامات کو ’’بے بنیاد اور گمراہ کن‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مالی سال 24-2023 کی آڈٹ رپورٹس اور مالیاتی گوشوارے آئین کے آرٹیکلز 168 تا 171 کے مطابق وزیرِاعظم کے ذریعے صدرِ مملکت کو ارسال کیے گئے تھے، صدر مملکت نے 12 اپریل 2025 کو ان رپورٹس کی منظوری دی جس کے بعد یہ رپورٹس دونوں ایوانوں کو بھیجی گئیں۔

    اے جی پی کے مطابق ان رپورٹس کو 13 اگست کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا تھا لیکن اسی روز اجلاس ملتوی ہونے کے باعث پیش نہ ہو سکیں۔

    بعد ازاں سیکرٹریٹ نے ہدایت دی کہ رپورٹس جمع کرکے پیش کیے جانے تک خفیہ رکھی جائیں جب کہ سینیٹ کو بھیجی گئی رپورٹس تاحال سینیٹ سیکرٹریٹ کے پاس ہیں۔

    اے جی پی آفس نے واضح کیا کہ اعداد و شمار میں کوئی غلطی نہیں، بتایا گیا ہے کہ مجموعی آڈٹ رپورٹ کی ایگزیکٹو سمری میں یہ رقوم بطور حوالہ درج کی گئیں تاکہ اسٹیک ہولڈرز سیکٹر وائز جائزہ لے سکیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ آڈٹ رپورٹس مکمل معیارِ جانچ کے بعد تیار کی گئیں اور ان میں کوئی غلطی نہیں تاہم  اے جی پی کی وضاحت قومی اسمبلی کے بنیادی اعتراض کو براہِ راست دور نہیں کرتی کہ رپورٹس پارلیمنٹ میں پیشی سے  پہلے ویب سائٹ پر کیوں عام کی گئیں۔

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق یہی بڑی وجہ تھی جس کی بنیاد پر رپورٹس واپس بھجوائی گئیں اور  تنازع اس وقت شدت اختیار کرگیا جب مجموعی آڈٹ رپورٹ میں 3 لاکھ 75 ہزار ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا ذکر سامنے آیا جو کہ  وفاقی بجٹ 14.5 ٹریلین روپے سے 27 گنا زیادہ اور قومی جی ڈی پی 110 ٹریلین روپے سے بھی 3 گنا زیادہ ہے۔

    حکومتی ذرائع کو شبہ ہے کہ اے جی پی کے دفتر میں کوئی شخص غیر معمولی اعداد و شمار اور سرگرمی کے ذریعے حکومت کو شرمندہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    سابق آڈیٹر جنرل جاوید جہانگیر نے بھی اس رقم کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے فوری نظرثانی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ان کے دور میں کبھی آڈٹ رپورٹس پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے قبل عام نہیں کی گئیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی

      ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل

      تازہ ترین

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی

      ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل

      کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا

      لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.