تازہ تر ین

کراچی: رواں سال ملیریا کے 2 ہزار 242 کیسز رپورٹ، محکمہ صحت

سندھ کے محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی سے رواں سال ملیریا کے 2 ہزار 242 کیس رپورٹ ہوئے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملیر سے رواں سال جون تک ملیریا کے 205 جبکہ21 ستمبر تک 649 کیسز رپورٹ ہوئے، جو کراچی کے کسی میں ضلع کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں رواں سال اب تک ملیریا کے 1 لاکھ 62 ہزار 91 کیس سامنے آئے ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق بارشوں کے بعد ملیر سے سب سے زیادہ ملیریا کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ بارشوں کے بعد ملیر میں ملیریا کے کیسز میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ہوا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain