تازہ تر ین

اسرائیل کا فریڈم فلوٹیلا پر حملہ، 3 امدادی جہازوں پر قبضہ، لائیو نشریات منقطع کردیں

اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے فریڈم فلوٹیلا پر حملہ کرتے ہوئے 3 جہازوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ 

غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق یہ حملہ اس مقام پر کیا گیا جو اسرائیلی ناکہ بندی کے زون سے تقریباً 120 ناٹیکل میل دور ہے۔

فلوٹیلا کے منتظمین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ’’غزہ سے تقریباً 120 ناٹیکل میل کے فاصلے پر اسرائیل نے ہمارے امدادی قافلے پر حملہ کیا، اور فی الحال کم از کم 3 جہاز اسرائیلی فورسز کے قبضے میں ہیں‘‘۔ ان کے مطابق، اسرائیلی حکام نے لائیو نشریات بھی منقطع کر دی ہیں تاکہ کارروائی کی تفصیلات منظرعام پر نہ آسکیں۔

اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’تمام جہازوں اور ان میں سوار افراد محفوظ ہیں، انہیں اسرائیلی بندرگاہ منتقل کیا جا رہا ہے اور جلد اپنے وطن واپس بھیج دیا جائے گا‘‘۔

یاد رہے چند روز قبل ہی اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر بھی حملہ کیا تھا، جس میں 500 سے زائد امدادی کارکنوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ بعد ازاں زیادہ تر کو رہا کر دیا گیا، جن میں پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل تھے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اسرائیل کے یہ حملے انسانی بنیادوں پر امداد پہنچانے والی تنظیموں کے لیے خطرناک مثال ہیں اور عالمی برادری کی خاموشی پر سوالیہ نشان بن گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain