تازہ تر ین

ایکواڈور کے صدر پر قاتلانہ حملہ، 500 سے زائد مظاہرین کا صدر کی گاڑی کو گھیر کر پتھراؤ

جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں صدر نوبوا  (Noboa) ڈینئل  پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  ایکواڈور میں صدر نوبوا  قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، صدر نوبوا کی گاڑی کو 500 سے زائد مظاہرین نے گھیر کر پتھراؤکیا۔

ایک سینئر وزیر کے مطابق گولیاں بھی چلائی گئیں تاہم صدر محفوظ رہے، صدر کی گاڑی پرگولیاں لگنے کے واضح نشانات ہیں۔

پولیس نے ڈینئل پر قاتلانہ حملے میں ملوث5  ملزمان کو  گرفتار کرلیا۔

ایکواڈور کے صدارتی آفس کی جانب سے جاری بیان  کے مطابق ملوث ملزمان کے خلاف دہشتگردی اور قاتلانہ حملے کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

واضح رہے کہ صدارتی حکم نامے کے تحت 15  ستمبر سے ایکواڈو میں ڈیزل پر سبسڈی ختم کیے جانے کے بعد سے صدر نوبوا کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain