چین میں آتش بازی کے دوران حادثہ پیش آنے سے افراتفری مچ گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ چین کے صوبے ہونان کے اسکائی تھیٹر میں پیش آیا جہاں تھیٹر میں ڈرون سے آتشبازی کے دوران افراتفری مچ گئی۔
آتش بازی کے دوران پیش آئے حادثے کے نتیجے میں تماشائی شعلوں سے بچنے کی کوشش کرتے رہے۔
خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ حادثہ خشک موسم کے سبب پیش آیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔