تازہ تر ین

گاڑیوں کی گفٹ اسکیم ختم، کار درآمد کی اسکیم سخت کی جائے گی، حکومت اور آئی ایم ایف میں اتفاق

اسلام آباد: گورننس اور کرپشن کی تشخیص سے متعلق اسیسمنٹ رپورٹ میں آئی ایم ایف اور پاکستان ایک ایسے اتفاق رائے کے نتیجے پرپہنچ گئے ہیں جس کے تحت کاروں کی درآمد کے حوالے سے بیگیج ( سامان) اور تحائف کی اسکیمیں ختم کی جائیں گی اور رہائش گاہ کی تبدیلی کے حوالے سے موجود ایک تیسری اسکیم کو سخت کیا جائے گا۔

کاروں کی تجارتی درآمد میں پانچ سالہ پرانی کاروں کی درآمد کی اجازت دی گئی ہے تاہم اس کی شرائط سخت ہین اورحفاظتی اقدامات سخت ہوں گے، معاملہ منظوری کےلیے اقتصادی رابطہ کونسل اور کابینہ کے سامنے پیش ہوگا۔

ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے ڈیڈلائن دے دی ہے،اب تک جاپان یا برطانیہ سے گاڑیاں پہلے دبئی اور وہاں سے پاکستان لائی جاتی تھیں، اب ایسی درآمدات روکنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات آج مکمل ہوں گے۔

اندرونی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی بدعنوانی رپورٹ کے پیش نظرٹاسک فورس نے سفارش کی ہے کہ گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری ملازمین اور اہل خانہ کے اثاثے عوام کے سامنے پیش کرنے کے لیے سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں ترمیم کی جائے، ٹاسک فورس نے الیکشن، نیب اور ایف آئی اے ایکٹس میں ترامیم کی سفارش بھی کی ہے۔

یہ سفارش بھی کی گئی ہے کہ نیب اور ایف آئی اے افسران کو تربیت دی جائے، ہوائی اڈوں پر تعینات ایف آئی اے انویسٹی گیشن افسر ان کو امیگریشن سے ہٹا کرذمہ داری کسی اور فورس کو دی جائے، آگاہی مہم چلائی جائیں۔

یہ مذاکرات 7 ارب ڈالر کی ای ایف ایف سہولت کے دوسرے جائزے کے مکمل ہونے پر ہوں گے اوراس کے نتیجے میں ایف ایس ایف سہولت کے تحت 1.4 ارب ڈالر میں سے 400 ملین ڈالر کی پہلی قسط جاری ہوگی۔

آئی ایم ایف نے دو اسکیموں کو ختم کرنے کےلیے ڈیڈلائن کی منظوری دے دی ہے اور تیسری اسکیم کو سخت کرنےکے حوالے سے یہ معاملہ اقتصادی رابطہ کونسل اور کابینہ کے سامنے پیش کرنے کےلیے کہا ہے۔

(شرحِ محصولات میں توازن لانے) کے منصوبے کے تحت آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اتفاق ہوا کہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق دو اسکیمیں — یعنی بیگیج رولز (Baggage Rules)  اور گفٹ اسکیم (Gift Scheme) — کو ختم کر دیا جائے گا۔

تیسری اسکیم، جسے ٹرانسفر آف ریزیڈنس (Transfer of Residence) کہا جاتا ہے، اس کے تحت گاڑیاں صرف اسی ملک سے درآمد کی جا سکیں گی جہاں گاڑی کے مالک نے کم از کم ایک سال سے زیادہ عرصہ قیام کیا ہو۔ اس اسکیم کے غلط استعمال کو بھی محدود کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain