بنگلادیش نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آئرلینڈ کو 217 رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ وائش کردیا۔
میرپور میں کھیلے گئے میچ میں 509 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرش ٹیم 291 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
کرٹس کیمپھر 71 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ ہیری ٹیکٹر 50، گیون ہوئے 37 اور جورڈن نیل 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
بنگلادیش کی جانب سے تیج الاسلام اور حسن مراد نے 4،4 جبکہ خالد احمد اور مہدی حسن میراز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 476 رنز بنائے تھے۔
لٹن داس 128 اور مشفق الرحیم 106 رنز بناکر نمایاں رہے۔ مومن الحق نے 63 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
آئرلینڈ کی جانب سے اینڈی میک برائن نے 6 جبکہ میتھیو ہمفریز اور گیون ہوئے نے 2،2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
آئرش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 265 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ لوکران ٹکر 75 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ جورڈن نیل 49 اور اسٹیفن ڈوہینی 46 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
بنگلادیش کی جانب سے تیج الاسلام نے 4، خالد احمد اور حسن مراد نے 2، 2 جبکہ عبادت حسین اور مہدی حسن میراز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
بنگلادیش نے اپنی دوسری اننگز 297 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔ مومن الحق 87 اور شادمان اسلام 78 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔





































