تازہ تر ین

کسانوں کیلئے اچھی خبر،قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو درآمد کرنے میں اظہار دلچسپی

وزارت تجارت کے مطابق یہ پیش رفت وزیراعظم شہباز شریف کی قازقستان کے صدر سے گفتگو کی بعد ممکن ہوئی۔

آلو کی برآمد کے لیے اپریل سے جون 2026 تک کی ٹائم لائن طے کی گئی ہے، پاکستانی برآمد کنندگان قازقستانی درآمد کنندگان کو معیاری آلو کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

وزارت تجارت کے مطابق اس مقصد کے لیے دونوں ممالک کے متعلقہ حکام کے درمیان تکنیکی اور تجارتی امور پر مشاورت بھی مکمل کر لی گئی ہے۔

پاکستان کے زرعی شعبے، بالخصوص آلو کی پیداوار، میں برآمدی استعداد موجود ہے، قازقستان کی جانب سے بڑی مقدار میں درآمد میں دلچسپی پاکستانی کسانوں اور برآمدی شعبے کے لیے خوش آئند ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain