تازہ تر ین

امریکا ، روس میں جوہری ہتھیاروں کو محدود کرنے کامعاہدہ ختم

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیو سٹارٹ معاہدہ آج 5 فروری کو ختم ہوگیا ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان معاہدے میں توسیع یا کسی متبادل منصوبے پر کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔

اس حوالے روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف کا کہناہے کہ روس سفارتی ذرائع کے ذریعے اسٹریٹیجک استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔

رپورٹ کے مطابق معاہدے کے خاتمے سے ایک دن قبل جاری کیے گئے بیان میں روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں فریق اب معاہدے کے دائرہ کار میں کسی بھی ذمہ داری کے پابند نہیں رہے، آئندہ اقدامات کا آزادانہ طور پر تعین کرنے کے لیے آزاد ہیں۔

واضح رہےکہ 2010 میں ہونیوالے معاہدےکے تحت امریکا اور روس جوہری وار ہیڈز اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کی تعداد محدود رکھنے کے پابند تھے۔ 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain