تازہ تر ین

بابر نہ آفریدی، اسٹیو اسمتھ پی ایس ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

لاہور: آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے۔

پی ایس ایل کی نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز نے پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

سیالکوٹ اسٹالینز کی جانب سے اسٹیو اسمتھ کی شمولیت کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا گیا، اس سیزن میں وہ پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

 سیالکوٹ اسٹالینز نے اسٹیو اسمتھ کو ڈائریکٹ سائننگ کے ذریعے اپنی ٹیم میں شامل کیا۔

رپورٹ کے مطابق  سیالکوٹ اسٹالینز نے 14 کروڑ روپے میں اسٹیو اسمتھ کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے جس کے بعد اسمتھ اب تک پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain