تازہ تر ین

سائنسدانوں نے زمین کی انتہائی گہرائی میں چھپا حیران کن راز جان لیا

سائنسدانوں نے زمین کی سطح سے نیچے انتہائی گہرائی میں چھپے ایک راز کو دریافت کیا ہے۔

خیال رہے کہ زمین کی انتہائی گہرائی تک رسائی خلا میں سفر سے زیادہ مشکل کام ہے۔

انسان اب تک انسان خلا میں 25 ارب کلو میٹر تک اسپیس شپ پہنچا چکے ہیں مگر زمین کی سطح سے نیچے محض 12 کلومیٹر تک ہی کھدائی ہوسکی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ہم اپنے سیارے کی سطح کے نیچے چھپے متعدد رازوں سے واقف نہیں۔

جرنل نیچر جیو سائنس میں شائع تحقیق میں ماہرین نے ایسے شواہد کے بارے میں بتایا جو کہ 2 بہت بڑے اور بہت زیادہ گرم چٹانوں جیسے اسٹرکچر کی موجودگی کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ زمین کی اوپری تہہ سیال دھات پر مبنی ہے جبکہ اندرونی تہہ ٹھوس دھاتوں پر مشتمل ہے اور اس کا حجم چاند کے 70 فیصد رقبے کے برابر ہے۔

یہ تہہ ہمارے پیروں سے 4800 کلومیٹر گہرائی میں واقع ہے۔

اس تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ 2 چٹانی اسٹرکچر افریقا اور بحر الکاہل کے نیچے 2900 کلومیٹر گہرائی میں موجود ہیں۔

یہ ٹھوس گرم چٹانیں زمین کے مقناطیسی میدان کو کروڑوں یا اربوں برس سے مستحکم رکھنے میں مدد فراہم کر رہی ہیں۔

کمپیوٹر ماڈلنگ کے ذریعے محققین نے قدیم مقناطیسی میدانوں کو تیار کیا اور اس عمل کا تجزیہ کیا جس کا عملی طور پر جائزہ لینا لگ بھگ ناممکن ہے۔

زمین کی انتہائی گہرائی میں موجود چھپے رازوں کو جاننے کے لیے محققین نے palaeomagnetic ڈیٹا کو ایڈوانسڈ کمپیوٹر سمولیشن کے ساتھ استعمال کیا۔

اس طرح وہ زمین کے مقناطیسی میدان کے ان اہم فیچرز کو تیار کرنے کے قابل ہوگئے جو 26 کروڑ سے زائد سال تک اس میدان پر اثر انداز ہوچکے ہیں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ زمین کی اوپری تہہ کی سرحد کا درجہ حرارت یکساں نہیں بلکہ اس میں واضح فرق موجود ہے جبکہ براعظموں کے حجم کے برابر چٹانی اسٹرکچرز کے نیچے بہت زیادہ گرم خطے موجود ہیں۔

تحقیق میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ زمین کے مقناطیسی میدان کے کچھ اجزا کروڑوں برسوں سے مستحکم ہیں جبکہ دیگر پہلوؤں میں وقت کے ساتھ ڈرامائی تبدیلیاں آئی ہیں۔

محققین نے بتایا کہ ان نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ زمین کے چٹانی قشر کے درجہ حرارت میں نمایاں فرق موجود ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ زمین کی گہرائی کے بارے میں ان تفصیلات سے ہمیں قدیم مقناطیسی میدان کو تیار کرنے میں مدد ملی جبکہ زمین کی گہرائی اور اس کی مستحکم خصوصیات کے ارتقا کے بارے میں معلوم ہوا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain