پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ عثمان طارق کے ایکشن میں کوئی ایشو نہیں بس اب یہی رہ گیا ہے کہ عثمان طارق اپنے گلے میں لکھ کر ڈال لیں میں کلیئر ہوں۔
کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ عثمان طارق دو بارکلیئر ہو چکے،مجھے نہیں پتاان کے ایکشن پر زیادہ بات کیوں ہو رہی ہے، عثمان طارق ہمارے لیے ایکس فیکٹر کی حیثیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ان کنڈیشنز میں ہمارے لیے بہت اہم ہیں وہ اپنے اسٹرائیک ریٹ کو بہتر بنانے پر کام مسلسل کر رہے ہیں۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ ہمیں پہلے میچز کا دباو نہیں، سب میچز جیتنے کی کوشش کریں گے اور ہم تینوں میچز جیتتے ہیں تو پھر ہمیں رن ریٹ کی زیادہ ضرورت نہیں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم ہر میچ میں اپنا بہترین دینے کی کوشش کریں گے، ہماری تیاری بہت اچھی ہے بس اب پلان پر کام کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے چھ ماہ میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے، موسم آپ کے کنٹرول میں نہیں ہے ہم اس کا کچھ نہیں کر سکتے بس ہمارے ہاتھ میں پرفارمنس ہے وہ ہم نے دینی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو کمبی نیشن اچھا ہوگا وہی رکھیں گے، ہمارا سارا فوکس کھیل پر ہے ،کوشش کرتےہیں کہ کھیل سےہٹ کر بات نہ کریں۔
کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ پریس کانفرنس میں کرکٹ سے ہٹ کر دوسرے سوال زیادہ ہوتے ہیں جو اچھا نہیں۔



































