- نیویارک: (ویب ڈیسک) انسٹنٹ میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین نے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا۔
تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بعد صارفین اب کوئی گروپ جوائن کرنے سے پہلے کے میسجز بھی دیکھ سکیں گے۔
واٹس ایپ میں جب کوئی صارف کسی گروپ کو جوائن کرتا ہے تو اس کو اس گروپ میں شامل ہونے سے پہلے کے میسجز نہیں دِکھتے، جس کا مطلب ہے کہ کسی نئے فریق کا بزی گروپ میں شامل ہونا کافی الجھاؤ کا سبب ہو سکتا ہے۔
اب جب کسی کو گروپ میں شامل کیا جائے گا تو دیگر ممبران اس کی شمولیت سے پہلے کے میسجز بھیج کر گفتگو علم میں لا سکتے ہیں۔
تاہم، موجودہ طریقہ کار برقرار رہے گا اور گروپ میں شامل کسی فرد کو نئے شخص کو پرانے میسجز بھیجنے ہوں گے، ایڈمنز کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ یہ آپشن آن یا آف کر سکیں۔






































