تازہ تر ین

تیسری چیف آف آرمی سٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ 2026 کا آغاز

 جناح سپورٹس کمپلیکس لاہور میں روزانہ کی بنیاد پر سنسنی خیز میچز کھیلے جا رہے ہیں، ہاکی چیمپئن شپ کا آخری مرحلہ 28 فروری 2026 کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ فائنل راؤنڈ میں مجموعی طور پر 12 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

پول A اور پول B میں 6،6 ٹیموں کے درمیان مقابلے منعقد ہوں گے، پول  اے میں پاک ہیرو ہاکی کلب لاہور، ہاکی کلب آف وہاڑی، پی او ایف واہ کینٹ، سول کوارٹر پشاور، شیروانی موٹرز کراچی، ڈی ایچ اے ایرینا شامل ہیں۔

پول بی  میں علی امیر سرگودھا، رانا مجاہد علی فیصل آباد، باچا خان بنوں، سمیع عابد حیدرآباد، برنی کوئٹہ، نشتر اسلام آباد شامل ہیں۔

ہاکی شائقین کی بڑی تعداد میچز دیکھنے کیلئے سٹیڈیم کا رخ کرنے لگی ہے جبکہ شائیقین نے قومی کھیل ہاکی کے فروغ کیلئے ایونٹ کو اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain