سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کے نوجوان اوپنر صائم ایوب کو اہم کھلاڑی قرار دے دیا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں پونٹنگ نے صائم ایوب کا موازنہ جنوبی افریقا کے جارح مزاج بلے باز ڈیوالڈ بریوس سے کرتے ہوئے کہا کہ صائم ایوب ایسی نوجوان صلاحیت ہیں جو میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔
ان کے مطابق اگر صائم چند اچھی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہو جائیں تو پاکستان کو شکست دینا مشکل ہو جائے گا۔




































