- راولپنڈی:پاک فوج کی کاوشوں سے قبائلی نوجوانوں کا تعلیمی مستقبل محفوظ ہے جس کے تحت کیڈٹ کالج وانا میں کلاسز بحال کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج اور عوام کے مثالی اتحاد نے فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم کو ایک بار پھر شکست دے دی، نومبر 2025 میں فتنہ الخوارج کے ہاتھوں تباہ کیڈٹ کالج وانا میں تین ماہ بعد ہی تعلیمی سرگرمیاں بحال کردی گئیں۔
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے پی ساؤتھ نے قلیل مدت میں مرمتی کام مکمل کر کے کالج طلبہ کیلئے دوبارہ فعال کر دیا، مقامی افراد اور قبائلی عمائدین نے کیڈٹ کالج وانا میں تعلیمی سرگرمیوں کے دوبارہ اجرا پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
پاک فوج کی بروقت کارروائی سے فتنہ الخوارج اپنے ناپاک عزائم میں ناکام رہا اورطلبہ کی قیمتی جانوں کو بھی بچایا، خوارج نہ صرف سکیورٹی فورسز بلکہ پاکستان بالخصوص قبائلی عوام اور انکے بچوں کے مستقبل کے بھی دشمن ہیں۔
تعلیمی اداروں پر دہشتگردی سے واضح ہوتا ہے کہ فتنہ الخوارج کا اسلام ،پشتون روایات اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔






































