راولپنڈی میں گوجر خان پولیس کی کارروائی میں چند روز قبل 20 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا پڑوسی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ ملزم نے گھر والوں کی غیر موجودگی میں گھر میں داخل ہو کر میری بیٹی کو نشانہ بنایا۔
گوجر خان پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا، متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔
ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا ہے کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ خواتین بچوں سے زیادتی ،تشدد، ہراسمنٹ میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔





































