تازہ تر ین

ٹرمپ کی ممکنہ فوجی کارروائی کے بیانات کو ایران سنجیدگی سے لے، امریکی نائب وزیر خارجہ

واشنگٹن/جنیوا: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی ممکنہ فوجی کارروائی سے متعلق بیانات کو سنجیدگی سے لیا جائے۔

امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ واضح کر چکے ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ جوہری تنازع کا حل سفارتکاری کے ذریعے چاہتا ہے اور امید ہے کہ ایرانی حکام آئندہ مذاکرات میں اس مؤقف کو سنجیدگی سے لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم امریکا کے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain