تازہ تر ین

جائز حقوق اور قومی استحکام کے تحفظ میں ایرانی حکومت اور عوام کی حمایت کرتے ہیں: ترجمان چینی وزارت خارجہ

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سیاسی و سفارتی طریقےسے مسائل کے حل کی حمایت کرتےہیں، عالمی معاملات میں دھمکیوں اور طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتے ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جائز حقوق، مفادات اور قومی استحکام کے تحفظ میں ایرانی حکومت اور عوام کی حمایت کرتےہیں۔

ترجمان کے مطابق فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں، تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں، چین ذمہ دار ملک کے طور پر اپنا تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

خیال رہے کہ عرب سفارت کار نے ایران کی جانب سے معاہدے کا مجوزہ مسودہ امریکا کو پیش کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا سے گفتگو میں عرب سفارتکار نے بتایا کہ امریکا کو پیش کیے گئے مجوزہ ایرانی مسودےکےمطابق ایران جوہری افزودگی60 فیصد سے3.6 فیصد تک لےآئےگا۔

عرب سفارتکار کے مطابق ایران نے مستقبل میں جوہری افزودگی7سال معطل رکھنےکی بھی پیشکش کی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیاکا کہنا ہے کہ امریکا فی الحال صفر جوہری افزودگی کا مطالبہ نہیں کررہا، امریکا ایران کا موجود جوہری ذخیرہ بیرون ملک منتقلی کامطالبہ کررہاہے لیکن ایران نے ملک میں موجود انتہائی افزودہ یورینیئم بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار کردیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain