تازہ تر ین

کراچی کڈنی سینٹر کی تعمیر و ترقی کے لیے 50 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری

کڈنی سینٹر بورڈ آف گورنرز کی چیئرپرسن ، بورڈ اراکین اورکڈنی سینٹر کی فیکلٹی اسٹاف نے وزیراعلیٰ سندھ کا شاندار استقبال کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کڈنی سینٹر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ڈائیلاسز ہال کا خصوصی دورہ کیا، دورے میں وزیر اعلیٰ کو فیز ٹو آئی سی یو اور ون ٹائم گرانٹ سے مکمل ہونے والے دیگر منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

انہوں نے سندھ حکومت کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ بھی کیا، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے کڈنی سینٹر کا دورہ کے دوران نئے آئی سی یو کا سینٹر کا افتتاح کیا

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری دراصل انسانیت، وقار اور امید میں سرمایہ کاری ہے، سندھ میں کسی مریض کو سہولیات کی کمی کی وجہ سے تکلیف نہیں ہونی چاہیے جبکہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کر رہے ہیں پیپلز پارٹی حکومت ہر مرحلے پر آپ کے ساتھ ہے۔

دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ کو کڈنی سینٹر میں نئے آئی سی یو کے پہلے مرحلے کا کام مکمل ہونے پر آگاہی بھی دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیا آئی سی یو وارڈ اکتوبر 2026ء تک منصوبہ مکمل ہوگا، اسپتال کے آئی ٹی نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن مکمل ہے جبکہ وارڈز اور مریضوں کی رہائش گاہوں کی تزئین و آرائش کا کام شروع ہے۔

وزیر اعلیٰ نے ہداہت دی کہ جولائی 2026 تک جدید ترین سافٹ ویئر فعال کر دیا جائے جبکہ دسمبر 2026ء تک تزئین و آرائش مکمل کرنے کا ٹاسخ بھی دیدیا۔

سید مراد علی شاہ نے کڈنی سینٹر کی چیئرپرسن ماریانہ کریم کی 40 سالہ انسانی خدمات پر شاندار خراجِ تحسین پیش کیا تاہم صحت کی سہولیات کی بہتری کے لیے کڈنی سینٹر انتظامیہ سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain