تازہ تر ین

گھریلو تشدد ترمیمی ایکٹ پر وفاق کو نوٹس، دو ہفتوں میں جواب طلب

اسلام آباد:

ہائیکورٹ نے گھریلو تشدد ترمیمی ایکٹ کے خلاف دائر درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور اس حوالے سے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔

عدالت عالیہ نے گھریلو تشدد ترمیمی ایکٹ پر عمل درآمد روکنے کی متفرق درخواست پر بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے وزارت قانون اور وزارت انسانی حقوق کو 2 ہفتوں کے اندر جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

تحریری حکم نامہ جسٹس اربابِ محمد طاہر کی جانب سے جاری کیا گیا، جس کے مطابق درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ یہ قانون اسلامی احکامات کے منافی اور آئینِ پاکستان کے بھی خلاف ہے۔

عدالت نے عبدالوہاب فرید ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کیا، جس کی پیروی وکلا ماہم فاطمہ اور سردار طارق حسین کررہے ہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ متنازع قانون آئین کے آرٹیکل 4، 8 اور 10A-کے علاوہ آرٹیکل 35 اور 227 کی خلاف ورزی ہے اور یہ قانون اسلامی احکامات کے بھی منافی ہے۔

مؤقف میں مزید کہا گیا ہے کہ نئے قانون کے تحت شکایات کے اندراج اور ازالے کا طریقہ کار آئین کے آرٹیکل 10 اے میں دیے گئے منصفانہ ٹرائل کے تقاضوں کے خلاف ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ اس متنازع ایکٹ 2026 کا عدالتی جائزہ لے کر اس کی تشریح آئینِ پاکستان میں درج بنیادی حقوق کے مطابق کرنے کا حکم دے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain