تازہ تر ین

امریکی خام تیل 27فیصد بڑھ کر 115.11 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا

امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں سنہ 2022 کے بعد پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں۔

برینٹ کروڈ کی قیمت 24 فیصد اضافے کے ساتھ 114.74 فی بیرل تک پہنچ گئی  جبکہ امریکی خام تیل 27فیصد بڑھ کر 115.11 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔

ماہرین کے مطابق یہ خدشہ ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ میں جنگ طویل ہوئی تو تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک جاسکتی ہے۔

آبی گزر گاہ آبنائے ہرمز بدستور بندش کا شکار ہے جہاں سے دنیا کے 20 فیصد تیل کی ترسیل ہوتی ہے لیکن جنگ کی شروعات سے وہاں ٹینکر جمع ہو رہے ہیں۔

توانائی کی مصنوعات کے راستے میں اس بڑی رکاوٹ کے باعث یہ خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ دنیا بھر میں مہنگائی کا طوفان آسکتا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain