تازہ تر ین

ائیرلائنزکا بین الاقوامی کرایوں میں 10 سے 28 ہزار روپے تک اضافہ

کراچی: ائیرلائنز نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا۔ائیرلائن ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور، اسلام آباد اور دیگر اسٹیشنز کے لیے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے، ڈومیسٹک پروازوں پر 2800 سے 5 ہزار روپے فی ٹکٹ تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی کرایوں میں 10 سے 28 ہزار روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے، پاکستان سے مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیائی ملکوں کے لیے 15 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سے ٹورنٹو مانچسٹر کی پروازوں پر 28 ہزار روپے تک فی ٹکٹ اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ٹورنٹو مانچسٹر کی اکانومی کلاس کا یکطرفہ کرایہ ڈھائی لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں 154 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 342 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain