تازہ تر ین

امریکا و اسرائیل کے حملے عالمی توانائی وسائل پر کنٹرول کی کوشش ہیں: ایران

انہوں نے کہا کہ امریکی و اسرائیلی حملے منظم غنڈہ گردی کی مثال ہیں، امریکا اور اسرائیل صرف ایران نہیں بلکہ عالمی توانائی کے شعبے پر اثرانداز ہونا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہے، امریکا کو عالمی امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے پر جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے، ایران خطے کے عرب ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، ایران کے خلاف عرب ممالک کی سرزمین استعمال ہونا افسوسناک ہے۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایران صرف امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات کو نشانہ بنا رہا ہے، ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن جارحیت کی صورت میں بھرپور دفاع کرے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain