آج کراچی سے دوحہ بحرین دبئی ابوظہبی نجف کی 14 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ لاہور دوحہ ابوظہبی دبئی جدہ بحرین شارجہ کی 14 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
اسلام آباد دوحہ دبئی ابوظہبی دمام بحرین ریاض جدہ شارجہ کی 25 پروازیں منسوخ جبکہ سیالکوٹ سے دوحہ ایئرپورٹ کی 2 پروازیں منسوخ اور 6 شیڈول پر ہیں۔
فیصل اباد سے مشرق وسطی کی 7 پروازوں کی آمد و روانگی متوقع ہے۔ ملتان سے دبئی جدہ شارجہ کی 16 پروازوں کا آپریشن متوقع ہے جبکہ کوئٹہ سے دبئی کی دونوں پروازیں اپریٹ کی جا رہی ہیں۔
دوحہ ایئرپورٹ سے قطر ایئر کا خصوصی فلائٹ آپریشن جاری ہے۔ بحرین کی گلف ایئر کا بھی دمام ایئرپورٹ سے ہنگامی فلائٹ آپریشن جاری ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت آج چند گھنٹوں کیلئے معطل رہے گی۔
لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں بھی بعض فضائی راستے عارضی طور پر دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر آپریشنل وجوہات کے باعث 10 بجے سے دن 1:15 تک فلائٹ آپریشن معطل رہے گا۔




































