تازہ تر ین

اہم سیاسی افراد اور اعلیٰ عہدیداران کے اہلخانہ، قریبی رفقا کاروبار نہیں کرسکتے: ریگولیشنز تیار

کراچی:  اسٹیٹ بینک نے اہم سیاسی افراد اور اعلیٰ عہدیداروں کیلئے ریگولیشنز تیار کرلیں جن کے مطابق ایسے افراد کے قریبی رفقا اور اہلخانہ کاروبار نہیں کرسکتے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں پی پی سینیٹر فاروق نائیک نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے اہم سیاسی افراد اور اعلیٰ عہدیدارکےلیے ریگولیشنز تیارکی ہیں۔

فاروق نائیک نے بتایا ریگولیشنزکے مطابق اہم سیاسی افراد، اعلیٰ عہدیداروں کےقریب ترین افراد بھی پیپ میں شامل کیے ہیں، سیاسی افراد اور اہم اعلیٰ عہدیدار کے اہلخانہ، قریبی رفقا کو پیپ میں شامل کیا گیا، ان ریگولیشنز کے مطابق قریبی رفقا کوئی کاروبار نہیں کرسکتے۔

اس پر سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ  کاروبار کرنا ہر شخص کا حق ہے، بینکوں کے کلچر کو تبدیل کیا جائے۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹب بینک نے کمیٹی کو بتایا کہ ایف اے ٹی ایف کی شرائط کےمطابق ریگولیشنزکو تبدیل کیاگیا، ایف اے ٹی ایف شرائط پرعملدرآمد نہیں کریں گےتوپاکستان گرےلسٹ میں جاسکتا ہے۔

اس پر سیلم مانڈوی والا نے کہا  کہ ریگولیشنز پر نظرثانی کی جائے، قریبی رفقا کی تعریف کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے، اہم سیاسی افراد اور اعلیٰ عہدیدار کے بینک اکاؤنٹس کے معاملے پر کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain