ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر تشویش ہے اور ہم جاری کشیدگی کا پرامن حل چاہتے ہیں۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندابی کا کہنا تھا پاکستان ایران پر حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، تمام فریقین کو تحمل اور ضبط کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی، وزیر اعظم نے مجبتیٰ خامنہ ای کو سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش ہے، پاکستان مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کا پر امن حل چاہتا ہے، پاکستان برادر خلیجی ممالک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔





































