کفایت شعاری اور ایندھن بچت پالیسی ، گاڑیوں کی حدِ رفتار میں کمی کر دی گئی ہے۔ یہ اقدام وزیرِ اعظم کی ہدایات کی روشنی میں توانائی کے مؤثر استعمال اور ایندھن کی بچت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔
نئی ہدایات کے مطابق موٹرویز پر کار اور لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکل (LTV) کی حدِ رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ مسافر بردار گاڑیوں (PSV) اور مال بردار گاڑیوں (HTV) کی حدِ رفتار 110 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی ویز پر کار اور لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکل (LTV) کی حدِ رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ مسافر بردار گاڑیوں (PSV) اور مال بردار گاڑیوں (HTV) کی حدِ رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے ترجمان انسپکٹر ثاقب وحید کا کہناتھاکہ موٹروے پولیس نے نئی حدِ رفتار سے متعلق ملک بھر میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔




































