تازہ تر ین

داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن لازمی قرار

پی ایم ڈی سی کے مطابق یونیورسٹیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ اداروں میں داخلہ لینے والے ہر طالب علم کی رجسٹریشن پی ایم ڈی سی کے ساتھ مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر اسٹوڈنٹ رجسٹریشن پورٹل کے ذریعے مکمل کریں۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر داخل شدہ طلبا کی رجسٹریشن میں ناکامی کی صورت میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل انڈرگریجویٹ ایجوکیشن پالیسی اور ریگولیشنز 2025ء کے مطابق جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

پی ایم ڈی سی نے کہا ہے کہ تمام ادارو ں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ہر سیشن کے تمام طلبہ کی بروقت رجسٹریشن یقینی بنائیں، جرمانوں کے نفاذ سے بچنے کے لیے پی ایم ڈی سی کے قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کریں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain