تازہ تر ین

ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے نتائج کا اعلان، 82.28 فیصدطلبہ کامیاب

نتائج کے مطابق علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کے محمد حمزہ مسعود نے 1050 میں سے 973 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، دوسری پوزیشن علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کی اسماء خالد اور فاطمہ میموریل میڈیکل کالج لاہور کی عیشاء علی نے مشترکہ طور پر حاصل کی،دونوں امیدواروں نے 946 نمبر حاصل کیے جبکہ تیسری پوزیشن شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی ایمان علی خان نے 942 نمبر لے کر حاصل کی۔

امتحان میں صوبے بھر کے 44 میڈیکل کالجوں کے مجموعی طور پر 5867 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 4821 کامیاب جبکہ 1038 ناکام قرار پائے،اس طرح مجموعی کامیابی کی شرح 82.28 فیصد رہی۔

ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق یونیورسٹی نے پریکٹیکل امتحان ختم ہونے کے تیسرے ہی دن نتائج کا اعلان کر دیا،تمام نتائج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain