تازہ تر ین

ایل این جی کی عالمی سپلائی میں رکاوٹ سے پاکستان زیادہ متاثر نہیں ہوگا، اویس لغاری

سلام آباد

وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وزیر توانائی نے کہا کہ پاکستان میں مقامی ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں اضافے کے باعث ایل این جی کی عالمی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے اثرات اب پہلے کے مقابلے میں کم ہو گئے ہیں۔ اس وقت پاکستان میں تقریباً 74 فیصد بجلی مقامی ذرائع سے پیدا کی جا رہی ہے اور حکومت کا ہدف ہے کہ 2034 تک اس شرح کو 96 فیصد سے بھی زیادہ تک پہنچایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سولر توانائی کے تیزی سے فروغ، جوہری توانائی، پن بجلی اور مقامی کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں نے ملک کو توانائی کے معاملے میں زیادہ خود کفیل بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی کے مطابق اس وقت پاکستان میں بجلی کی پیداوار کا تقریباً 10 فیصد حصہ ایل این جی پر مشتمل ہے، جو زیادہ تر شام کے اوقات میں بجلی کی طلب پوری کرنے اور گرڈ کو مستحکم رکھنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بدترین صورتحال میں کئی ماہ تک ایل این جی کی فراہمی معطل بھی ہو جائے تو پاکستان میں گرمیوں کے دوران شام کے اوقات میں صرف ایک سے دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو سکتی ہے تاہم اس کا زیادہ اثر صنعت اور زراعت پر نہیں پڑے گا۔

اویس لغاری کے مطابق پاکستان میں اس وقت بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت طلب سے زیادہ ہو چکی ہے کیونکہ ملک میں کوئلہ، ایل این جی اور جوہری توانائی کے کئی منصوبے شامل کیے گئے ہیں، جبکہ چھتوں پر سولر پینلز کے استعمال میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے جس سے دن کے اوقات میں گرڈ پر بوجھ کم ہو گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں بجلی کی پیداوار کا تقریباً 55 فیصد حصہ صاف توانائی کے ذرائع سے حاصل کیا جا رہا ہے اور حکومت کا ہدف ہے کہ 2034 تک اسے 90 فیصد سے زیادہ تک بڑھایا جائے۔

وفاقی وزیر توانائی کے مطابق پاکستان میں پن بجلی سالانہ تقریباً 40 ٹیراواٹ گھنٹے بجلی پیدا کرتی ہے، جبکہ جوہری توانائی سے تقریباً 22 ٹیراواٹ گھنٹے اور مقامی کوئلے سے تقریباً 12 ٹیراواٹ گھنٹے بجلی حاصل کی جاتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں گھروں کی چھتوں پر سولر سسٹمز کی مجموعی صلاحیت 20 گیگاواٹ سے تجاوز کر چکی ہے، جس کے باعث دن کے اوقات میں بجلی کی طلب میں نمایاں کمی آئی ہے۔ حکومت مستقبل میں توانائی کے منصوبوں میں مقامی اور صاف ذرائع پر مزید توجہ دے گی تاکہ توانائی کے شعبے میں بیرونی انحصار کم کیا جا سکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain