تازہ تر ین

پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج کی کارروائیاں جاری ہیں، اس دوران افغانستان میں کامیاب فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج نے 12 اور 13 مارچ کی درمیانی شب افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے 4 دہشت گرد ٹھکانوں بشمول فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ ان کارروائیوں میں دہشت گردوں کے اہم مراکز کو ہدف بنایا گیا۔

ان حملوں کے دوران کابل میں 313 کور کے انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا۔ اسی طرح قندھار میں تراوو (Tarawo) دہشتگرد کیمپس کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق موثر فضائی کارروائیوں کے دوران قندھار میں ایئر فیلڈ کی آئل اسٹوریج سائٹ اور اس سے ملحقہ لاجسٹک انفرا اسٹرکچر کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

اسی طرح ایک اور فضائی حملے کے دوران صوبہ پکتیا میں شیرِناؤ دہشتگرد کیمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے قریب صدق گاؤں میں دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو بھی ناکام بنادیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain