کوئٹہ کینٹ کے قریب مضافاتی علاقے سرا غڑگئی کلی ملا خیل محلہ کے ایک گھر پر نامعلوم ڈرون حملے کی اطلاع ملی، نتیجے میں دو بچے زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعہ شام کو پیش آیا جب ایک ڈرون گھر کی چھت پر گرا یا اس پر حملہ کیا گیا، دھماکے سے گھر کو جزوی نقصان پہنچا اور دو بچیاں بی بی آمنہ اور بی بی عالمہ زخمی ہوئیں۔
پولیس نے بتایا کہ زخمی بچوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
کہ زخمی بچوں کی حالت مستحکم ہے لیکن ابتدائی طور پر انہیں شدید زخم آئے ہیں، واقعے کی جگہ پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
حکام نے بتایا کہ حملے کی نوعیت اور اس کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس کی کیفیت پائی جا رہی ہے اور وہ سیکیورٹی اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔





































