مغربی ہوا کا سلسلہ ملک کے بیشتر حصوں کو مسلسل متاثر کر رہا ہے جس کے سبب کراچی میں عید کے روز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم زیادہ تر صاف اور دھوپ نکلی رہے گی جبکہ کل سے شہر میں دوبارہ بارش کا امکان ہے۔ اس سسٹم کے زیرِ اثر سندھ کے اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔
لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، جیکب آباد، سکھر، جامشورو، حیدرآباد، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، مٹیاری، عمر کوٹ، میرپور خاص، نوشہروفیروز، شہید بینظیر آباد اور دادو کے اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کا بھی خطرہ ہے۔
کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ ہفتے کے روز موسم زیادہ تر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
عید کے پہلے روز کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان ہے جبکہ اتوار کے روز کراچی میں موسم جزوی ابر آلود اور درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے





































