سپیکٹرم کے حوالے سے چار نیلامیاں کی گئی ہیں،اسپیکٹرم کی شفاف انداز میں نیلامی ہوئی اور لائسنس کا اجراء کیا گیا ہے،پاکستان خطے میں سپیکٹرم کی استعداد کے حوالے سے پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
تقریب میں ٹیلی کام اتھارٹی اور ٹیلی کام آپریٹرز جاز،یوفون اور زونگ کے درمیان فائیو جی سپیکٹرم لائسنس کے لئے پر دستخط کیے گئے۔لائسنس کے اجراء کے بعد تینوں کمپنیاں ملک میں باقاعدہ طور پر 5 جی سروسز کا آغاز کر سکیں گی جس سے صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ اور جدید ڈیجیٹل سہولیات میسر آئیں گی اور ڈیجیٹل سروسز، کاروبار اور آن لائن معیشت کو فروغ ملے گا۔





































