تازہ تر ین

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آج علی الصبح مغرب  کے نئے اسپیل کے تحت تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے باعث موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ شہریوں کو مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں بوندا باندی جبکہ کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش شروع ہوگئی ہے۔ گرومندر، شہید ملت روڈ، طارق روڈ، لسبیلہ اور گردونواح میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

 

گلشن حدید، اسکیم 33،گلشن اقبال، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، سی ویو کلفٹن اور پی آئی بی کالونی میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ چند علاقوں میں معمول سے تیز ہوائیں ریکارڈ ہورہی ہیں


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain