تازہ تر ین

ہفتے میں 3 دن تعطیلات، 4 روزہ ورکنگ ویک کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

حکومت گلگت بلتستان میں سرکاری محکموں کے نئے اوقات کار بھی جاری

چار روزہ ورکنگ ویک کے نفاذ سے انتظامی امور مؤثر بنانے کےلیے ہفتے میں 3 دن تعطیلات، 4 روزہ ورکنگ ویک کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاق کی پالیسی کے تحت گلگت بلتستان حکومت نے بھی 4 دن سرکاری کام کا فیصلہ کرلیا۔ گلگت بلتستان نے 4 روزہ ورکنگ ویک کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

حکومت گلگت بلتستان میں سرکاری محکموں کے نئے اوقات کار بھی جاری کردیے۔ گلگت بلتستان میں سرکاری دفاتر پیر سے جمعرات تک کھلے رہیں گے۔

گلگت بلتستان میں جمعہ،  ہفتہ اور اتوار کو سرکاری دفاتر بند رہیں گے، نئی پالیسی کے تحت سرکاری ملازمین کو ہفتے میں 3 دن تعطیلات ملیں گی۔

واضح رہے کہ خطے میں جاری جنگ اور اس کے اثرات کم سے کم کرنے کیلئے ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور شروع کر دیا گیاہے ، توانائی اور فیول کی بچت کیلئے ایک ماہ کیلئے ہائبرڈ ورکنگ ماڈل نافذ کرنے کی بھی تجویز ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain