پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ، وزارت آئی ٹی اور آزاد کشمیر حکومت کے درمیان فائیو جی ٹرائل فریم ورک پر ابتدائی مشاورت کا آغاز ہوگیا۔ فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا انحصار ٹرائل کے بعد ٹیلی کام آپریٹرز کی طلب پر ہوگا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ پی ٹی اے، وزارت آئی ٹی اور آزاد کشمیر حکومت کے درمیان فائیو جی ٹرائل فریم ورک پر ابتدائی مشاورت کا آغاز ہو چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں حکومتیں باہمی مشاورت سے آزاد کشمیر میں فائیو جی ٹرائل کا فریم ورک کو حتمی شکل دیں گی۔ خطے میں اسپیکٹرم کی دستیابی کوئی مسئلہ نہیں۔ تاہم فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا انحصار ٹرائل کے بعد ٹیلی کام آپریٹرز کی طلب پر ہوگا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں اسپیکٹرم نیلامی کے لیے وہی مکمل طریقہ کار اختیار کیا جائے گا جو پاکستان میں اپنایا گیا تھا۔ اس مقصد کے لیے نئی سپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور ایک نیا بین الاقوامی کنسلٹنٹ بھی تعینات کیا جائے گا۔




































