او جی ڈی سی ایل نے ضلع کوہاٹ میں گیس کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
او جی ڈی سی ایل کے اعلامیے کے مطابق ذخیرے سے یومیہ تقریباً 2 کروڑ 65لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہونے کی توقع ہے۔
کمپنی کے ترجمان کے مطابق یہ دریافت خیبر پختونخوا کے تھل بلاک میں بلیٹنگ-1 ایکسپلورٹری کنویں سے ہوئی۔
اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں بھی کوہاٹ میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کیا گیا تھا ۔
دوسری طرف حال ہی میں خیر پور میں بھی گیس کا ذخیرہ دریافت کیا گیا تھا ۔
اس ضمن میں ترجمان او جی ڈی سی ایل کاکہناہے کہ صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع سہتو-1 کنویں سے گیس کی اہم دریافت ہوئی ہے۔
کنویں سے یومیہ 17.2 ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے۔




































