تازہ تر ین

سمارٹ لاک ڈاؤن کا جامع منصوبہ تیار، باضابطہ اعلان آج متوقع

وفاقی حکومت نے ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا مکمل پلان تیار کر لیا ہے، جس کا آج باضابطہ اعلان متوقع ہے۔ اس منصوبے کا مقصد نہ صرف وبائی صورتحال پر قابو پانا ہے بلکہ توانائی اور ایندھن کی بچت کو بھی یقینی بنانا ہے۔

تجویز کے مطابق بازار اور شاپنگ مال رات 9:30 بجے بند ہوں گے، جبکہ شادی ہالز اور تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 200 افراد کی اجازت ہوگی اور صرف ایک ڈش کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ فنکشنز کی اختتامی وقت رات 10 بجے مقرر کیا گیا ہے تاکہ عوامی اجتماع کو محدود کیا جا سکے۔

دفاتر کے لیے ہائبرڈ ورکنگ ماڈل تجویز کیا گیا ہے۔ عام سرکاری دفاتر میں ہفتے کے پانچ ورکنگ دنوں میں سے تین دن آفس اور دو دن آن لائن کام ہوگا۔

اسی طرح سروسز دفاتر میں چھ دن کے شیڈول کے تحت چار دن آفس اور دو دن آن لائن ورکنگ ہوگی۔ دفاتر میں 50 فیصد روٹا سسٹم نافذ کیا جائے گا تاکہ ملازمین کی آمدورفت کم ہو، وسائل کی بچت ممکن ہو اور توانائی کی کھپت کم ہو۔

یہ اقدامات حکومت کی کوشش ہیں کہ محدود وقت اور افراد کی تعداد کے باوجود کاروباری اور سرکاری سرگرمیاں جاری رہیں اور عوام کو بھی زیادہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس منصوبے کا اطلاق ابتدائی طور پر ایک ماہ کے لیے کیا جائے گا، جس کے بعد صورتحال کے مطابق جائزہ لیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain