تازہ تر ین

برائلر گوشت 595 روپے کلو کی قیمت پر برقرار

 پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، تاہم برائلر کے نرخوں میں آج کوئی ردوبدل دیکھنے میں نہیں آیا۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ صافی گوشت شہریوں کو 690 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

زندہ برائلر کے نرخ بھی مستحکم رہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 383 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہول سیل میں یہ 397 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے، پرچون بازار میں زندہ برائلر 411 روپے فی کلو مقرر ہے۔

دوسری جانب عید کے بعد سے اب تک برائلر گوشت کی قیمت میں مجموعی طور پر 84 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا جا چکا ہے، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ادھر انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، فی درجن انڈوں کی قیمت میں 2 روپے اضافہ ہونے کے بعد نئی قیمت 224 روپے مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 6 ہزار 660 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain