سنگل فیز سمارٹ اے ایم آئی میٹر کی قیمت میں چھ ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا۔
حالیہ اضافے کے بعد اے ایم آئی سنگل فیز سمارٹ میٹر کی قیمت 11665 سے بڑھا کر 17700 روپے کر دی گئی ہے۔
کمپنی کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے چند روز قبل میٹر کی قیمت 11665 روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیاتھا،ڈائریکٹر کسٹمر سروسز نے 17700 روپے نئی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
قبل ازیں لیسکو کی جانب سے سنگل فیز سٹیٹک میٹر کی قیمت 4000 روپے مقرر کی گئی تھی،سٹیٹک میٹرز پر پابندی کے بعد سمارٹ میٹر کی بنیاد پر قیمت میں مجموعی طور پر 13 ہزار روپے کا اضافہ ہوا،نئی قیمت کیساتھ صارفین کو دس میٹر کیبل بھی فراہم کی جائیگی،اس حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا گیاہے،دس میٹر سے زائد کیبل پر کنکشن کے حصول کے لئے صارفین کو اضافی قیمت ادا کرنا ہو گی۔
سیکیورٹی کا ڈیمانڈ نوٹس منظور شدہ لوڈ کے مطابق صارفین کو جمع کروانا ہو گا۔





































