کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک ہوئے اور 7 کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ پولیس مقابلے گلبرک ،عیدگاہ گراؤنڈ، جہانگیر آباد، سیکٹر5 ایچ ، نیوکراچی اور نارتھ کراچی میں ہوئے۔
اس کے علاوہ میمن گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔





































